جسٹس عمر عطا بندیال کے پی آئی سی واقعہ پر اہم ریمارکس

کل لاہور میں جو ہوا اس پر بہت افسوس ہے،کل کے واقعے سے پوری کمیونٹی کو ضرب لگی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سماعت کے دوران ریمارکس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 دسمبر 2019 13:04

جسٹس عمر عطا بندیال کے پی آئی سی واقعہ پر اہم ریمارکس
اسلام آباد  ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،12 دسمبر 2019ء) جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا ہے کہ کل لاہور میں جو ہوا اس پر بہت افسوس ہے۔تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں بلوچستان حکومت کے ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے گذشتہ روز پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڑیالوجی میں پیش آئے واقعے کا ذکر کیا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کل کے واقعے سے پوری کمیونٹی کو ضرب لگی، کل لاہور میں جو ہوا اس پر بہت افسوس ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ اداروں کو مضبوط کرنا ہے لیکن کل کے واقعے میں پوری کمیونٹی کو ضرب لگی۔ماحول کی بہتری کے لیے بہترین اقدمات کریں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وکلاء نے بڑی تعداد میں اکٹھا ہو کر دل کے اسپتال پر دھاوا بول دیا تھا۔

(جاری ہے)

اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور شیشے بھی توڑ دئیے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ۔

محکمہ داخلہ کے افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کی اوراس پر زبانی بریفنگ بھی دی ۔ علاوہ ازیں پولیس نے ہسپتال کے اندراورجیل روڈ پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجزحاصل کر لی ہیں۔جس کی مدد سے ہسپتال پر دھاوا بولنے والے وکلاء کی گرفتار ی عمل میں لائی جائے گی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ میڈیا سے بھی کیمروں کی ریکارڈنگ کی ویڈیوز دینے کی درخواست کی جائے گی یاد رہے کہ فاقی وزیر قانون راجہ بشارت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ قانون ہاتھ میں لینے کی جو روایت شروع ہوئی ہے اسے ختم کیا جائیگا۔

انکا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث کچھ افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جو لوگ ذمہ دار ہیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائیگی، وزیرا علیٰ نے واضع پیغام دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔انکامزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد اور فیاض الحسن چوہان نہ ہوتے تو زیادہ نقصان کا خدشہ تھا۔ یاد رہے کہ پی آئی سی واقعے پر ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان اور ینگ ڈاکٹرز نے مشترکہ طور پر کل بروز ( جمعرات ) کو صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا تھا۔