Live Updates

پی آئی سی واقعے میں شریک وزیراعظم کے بھانجے شدیدتنقید کی زد میں آگئے

سوشل میڈیا پر صارفین کی کڑی تنقید،احتجاج میں شرکت پر شدید شرمندہ ہوں، حسان نیازی کا ٹویٹ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 12 دسمبر 2019 13:17

پی آئی سی واقعے میں شریک وزیراعظم کے بھانجے شدیدتنقید کی زد میں آگئے
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،12 دسمبر 2019ء) : گزشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ ا ٓف کارڈیالوجی پر وکلا ء کے حملے کے واقعہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی پولیس موبائل جلاتے ویڈیو سامنے آنے پر ٹوئیٹر صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ٹوئیٹر صارف نے کہا کہ حسان نیازی اپنے ٹوئیٹراکاونٹ سے ہٹا دیں کہ آپ انسانی حقوق کے علمبردار ہیں ، آپ پولیس کی گاڑی کو توڑتے ہوئے کس انسانی حقوق کی بات کر رہے ہیں۔

مزید کہا اپنے نام کے ساتھ "گنڈا بدمعاش" لکھیں ، عمران خان کو اپنے بھانجے کے کرتوٹوں پر ایکشن لینا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں ایک صارف نے  سوال کیا کہ کیا پولیس موبائل جلانے والے حسان نیازی کو بھی گرفتار کیا جائے گا؟
ایک صارف نے عمران خان کے بھانجے کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے پر اس کو پنجاب حکومت کا امتحان قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

صارف نے کہا  دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب حکومت قانون کو بچاتی ہے یا  وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کو۔
حسان نیازی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ نا انصافی پر مبنی یہ حملہ حسان نیازی نے پلان کیا اور فنانس کیا۔
تاہم وزیراعظم عمران خان نے بھانجھے حسان نیازی نے کہا کہ ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد میں بہت ہی شرمندا ہوں۔

میں صرف ڈاکٹرز کیخلاف  قانونی کارروائی کیلئے محدود احتجاج کے لیا گیا۔ حسان نیازی نے کہا میں اپنی اس احتجاج میں شمولیت کی مذمت کرتا ہوں۔
حسان نیازنے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
یاد رہے پی آئی سی ہسپتال پر حملہ کرنے اور متعدد مریضوں کے جاں بحق ہونے کے باوجود وزیراعظم کے بھانجے نے وکلاء کی حمایت کی تھی ، حسان نیازی کا کہنا تھا کہ جو ہوا اس کیلئے وکلاء کو ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، وزیراعلی عثمان بزدار اس واقعے میں ملوث ہیں، ڈاکٹرز نے اشتعال انگیزی کی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

سب سے بڑے امراض قلب کے ہسپتال پی آئی سی لاہور پر وکلاء کی جانب سے حملہ کیے جانے کے واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے بھانجے اور نوجوان وکیل حسان نیازی نے ردعمل دیا ہے۔ حسان نیازی نے تمام واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے متاثرین کی داد رسی کرنے کی بجائے وکلاء کی ہی حمایت کی ہے۔ حسان نیازی نے تمام معاملے کا الزام اور ملبہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، ڈاکٹرز اور پولیس پر ڈال دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات