سارک ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 716.51 ملین ڈالرریکارڈ
جمعرات 12 دسمبر 2019 13:57
(جاری ہے)
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بنگلہ دیش کو 251.20 ملین ڈالر برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 744.56 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سارک کے رکن ممالک میں سب سے کم برآمدات بھوٹان کو ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بھوٹان کو ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں بھوٹان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2 لاکھ 11 ہزار ڈالر جبکہ مالی سال 2018-19ء میں بھوٹان کو مجموعی پاکستانی برآمدات کا حجم 8 لاکھ 24 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں بھارت کو پاکستانی برآمدات کا حجم 14.40 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بھارت کو پاکستانی برآمدات کا حجم 147.7 ملین ڈالر رہا تھا۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران بھارت کو پاکستانی برآمدات کا حجم 312 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالدیپ کو مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 2.06 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مالدیپ کو 2.20 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2018-19ء میں مالدیپ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 6.11 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نیپال کو مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 9.15 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نیپال کو 1.62 کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ مالی سال 2018-19ء نیپال کو پاکستانی برآمدات کا حجم 28.72 رہا تھا۔ سری لنکا کو مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 101.60 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں سری لنکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 116.46 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران سری لنکا کو 303.76 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں سارک کے رکن ممالک کو مجموعی پاکستانی برآمدات کا حجم 907.46 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو رواں مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.65 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران سارک کے رکن ممالک کو مجموعی طورپر 2.58 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.