ڈاکٹرکو ڈنڈے سے مارتے وکلاء کی فوٹیج سامنے آگئی

وکلاء نے پولیس کودھکے دیئے،شیشوں پر پتھراوں بھی کیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 12 دسمبر 2019 13:49

ڈاکٹرکو ڈنڈے سے مارتے وکلاء کی فوٹیج سامنے آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،12 دسمبر 2019ء) پی آئی سی پر وکلا ءکے حملے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل بڑی تعداد میں  پنجاب کارڈیالوجی میں داخل ہو رہے ہیں اور دروازے کے شیشے بھی توڑ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکلاء  شہریوں کو بھی دھکے دے رہے ہیں۔ اور شیشوں پر پتھراوں کررہے ہیں۔ اپنے دفاع میں ڈنڈا لے کر کھڑے ڈاکٹر کو اسی ڈنڈے سے مارتے نطر آتے  ہیں۔

وکلاء کے ہسپتال گھسنے کے بعد پولیس کی ٹیم نے بھی  پی آئی سی میں داخل ہو کر  وکلاء کو روکنے کی کوشش کی۔  تاہم وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو بھی دھکے دیئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکلاء جہاں سے گزرے وہی پر چیزوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔یاد رہےگزشتہ روز وکلاء نے پی آئی سی پر حملہ کیا تھا،وکلا کے تشدد کے بعد 9 مریض جان کی بازی ہار گئے تھے ، دوسری جانب پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ 40 وکلا کو حراست میں لے لیا گیا ہے، باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تشدد کے بعد نو مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔اس حوالے سے40 وکلا کوحراست میں لے لیاگیا ہے۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ اسپتال کے احاطے میں وکلا کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سمیت ، وکلاء نے مریضوں کے لئے زندگی کی سہولت کے نظام کو تباہ کرنے اور اسپتال کے سامان کو نقصان پہنچانے کی فعال کوشش کی۔ ہلاک ہونے والوں میں بشریٰ بی بی نامی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ تاہم وکلا ء کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تاہم اب پی آئی سی پر وکلا ءکے حملے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل بڑی تعداد میں  پنجاب کارڈیالوجی میں داخل ہو رہے ہیں اور دروازے کے شیشے بھی توڑ رہے ہیں۔