Live Updates

مودی کا ہندوؤں کی بالادستی کا ایجنڈا اور پاکستان کو دھمکیاں بڑے پیمانے پر خونریزی کا باعث بنیں گی،

دنیا منڈلاتے ایٹمی خطرات کے بھیانک نتائج کا ادراک کرے آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیاگیا، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

جمعرات 12 دسمبر 2019 14:48

مودی کا ہندوؤں کی بالادستی کا ایجنڈا اور پاکستان کو دھمکیاں بڑے پیمانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ہندو بالادستی کے ایجن-ڈے پر گامزن ہے جس کا آغاز مقبوضہ میں غیر قانونی تسلط اور محاصرے سے ہوا۔ جمعرات کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیاگیا ہے اور ان کے لئے حراستی مراکز قائم ہوئے اور اب شہریت کامتنازعہ ترمیمی بل منظور کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس تمام کے ساتھ ساتھ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو پر تشدد ہجوم کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو اس کا ادراک کرنا چاہیے کہ نسل کشی کے ذریعے نازی جرمنی کی بالا دستی کے ایجنڈے سے دوسری جنگ عظیم چھڑی، مودی کا ہندوؤں کی بالادستی کا ایجنڈا اور پاکستان کو دھمکیاں بڑے پیمانے پر خونریزی کا باعث بنیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا منڈلاتے ایٹمی خطرات کے بھیانک نتائج کا ادراک کرے نازی جرمنی کی طرح مودی کے بھارت میں بھی لوگوںکو اختلاف کے حق سے محروم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے عالمی برادری ہندو بالا دستی کوروکنے کے لئے مداخلت کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات