Live Updates

پی آئی سی حملہ، وزیراعظم کے بھانجے کو ریلیف دے دیا گیا

پولیس موبائل کو آگ لگانے میں پیش پیش اور توڑ پھوڑ میں ملوث حسان نیازی کا نام ہی ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 دسمبر 2019 15:21

پی آئی سی حملہ، وزیراعظم کے بھانجے کو ریلیف دے دیا گیا
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو پی آئی سی پر حملے کے واقعے میں بڑا ریلیف دے دیا گیا۔گذشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آئے واقعے میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی پیش پیش تھے۔تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد حسان نیازی نے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

 البتہ یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئے پاکستان میں بھی قانون نہ بدلے۔پی آئی سی پر حملے کے واقعے میں توڑ پھوڑ میں ملوث وزیراعظم کے بھانجا ایف آئی آر سے بچ گیا۔ کل کے واقعے کے بعد وکلاء پر درج کیے گئے مقدمے میں حسان نیازی کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔حسان نیازی اسپتال میں توڑ پھوڑ اور پولیس موبائل کو آگ لگاتے نظر آئے۔حملے کے دوران بیرسٹر حسان نیازی وکلاء کو اشتعال بھی دلاتے نظر آئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے درج مقدمے میں بااثر افراد کو شامل نہیں کیا جا رہا۔یاد رہے پی آئی سی ہسپتال پر حملہ کرنے اور متعدد مریضوں کے جاں بحق ہونے کے باوجود وزیراعظم کے بھانجے نے وکلاء کی حمایت کی تھی ، حسان نیازی کا کہنا تھا کہ جو ہوا اس کیلئے وکلاء کو ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، وزیراعلی عثمان بزدار اس واقعے میں ملوث ہیں، ڈاکٹرز نے اشتعال انگیزی کی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

سب سے بڑے امراض قلب کے ہسپتال پی آئی سی لاہور پر وکلاء کی جانب سے حملہ کیے جانے کے واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے بھانجے اور نوجوان وکیل حسان نیازی نے ردعمل دیا ہے۔ حسان نیازی نے تمام واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے متاثرین کی داد رسی کرنے کی بجائے وکلاء کی ہی حمایت کی ہے۔ حسان نیازی نے تمام معاملے کا الزام اور ملبہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، ڈاکٹرز اور پولیس پر ڈال دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات