حسن علی کو غیرملکی میزبان نے مشکل میں ڈال دیا

انگریزی پر مہارت نہ ہونے کی وجہ سے پیسر کو جواب دینے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 دسمبر 2019 15:51

حسن علی کو غیرملکی میزبان نے مشکل میں ڈال دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2019ء) کمر کی تکلیف سے پریشان پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی کو ایک انٹرویو کے دوران غیر ملکی خاتون میزبان کے سوال نے مشکل میں ڈال دیا۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ساتھ موجود غیر ملکی خاتون میزبان گیلین رہوڈز نے حسن علی سے انگریزی زبان میں ایک سوال پوچھا، انگریزی پر مہارت نہ ہونے کی وجہ سے حسن علی کو جواب دینے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

حسن علی کو مشکل میں ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولتا دیکھ کر خاتون میزبان نے اردو میں بولا کہ”حسن بھائی،آپ اردو میں جواب دے دیں ، میں اردو جانتی ہوں“۔اس پر شعیب اختر نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ نے حسن کو بھائی کیوں بلایا ہے جس پر حسن علی بولے کہ میں اب شادی شدہ ہوں شاید اس لیے انہوں نے بھائی کہا۔اس پر خاتون میزبان، شعیب اختر سمیت حسن علی بھی بے ساختہ ہنس پڑے، حسن علی نے خاتون میزبان سے شکایت کی کہ جب آپ کو اردو زبان آتی ہے تو آپ نے مجھ سے انگریزی میں سوال کر کے اتنی مشکل میں کیوں ڈالا ؟۔                                                                                                                      

متعلقہ عنوان :