چین کی قائم مقام سفیر مس پنگ چنشوئی کی سابق وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات ، پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال

سی پیک کے توانائی اور انفراسٹکچر منصوبے پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوئے ہیں، احسن اقبال کی ملاقات میں بات چیت

جمعرات 12 دسمبر 2019 17:39

چین کی قائم مقام سفیر مس پنگ چنشوئی کی سابق وزیر داخلہ احسن اقبال سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) چین کی قائم مقام سفیر مس پنگ چنشوئی نے سابق وزیر داخلہ اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں پاک چین دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی- احسن اقبال نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ چین کے عوام اور قیادت پاکستان کے حقیقی دوست ہیں، سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے - سی پیک کے توانائی اور انفراسٹکچر منصوبے پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوئے ہیں - سی پیک کے صنعتی زونز پاکستان میں صنعتی ترقی کا زینہ ثابت ہونگی- مس پنگ چنشوئی نے احسن اقبال کی سی پیک کے لئے خدمات کو سراہا-