آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا دورہ

جمعرات 12 دسمبر 2019 18:00

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا دورہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی خود انحصاری اور بین الاقوامی معیار کے حصول کے لئے کامیابیوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ کا دورہ کیا جہاں پر انھیں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔