دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ،کراچی میں سری لنکا ٹیسٹ سیریز انتظامات مکمل کر لئے گئے

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرِ صدارت انتظامات کا جائزہ اجلاس،شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے گا،فیصلہ

جمعرات 12 دسمبر 2019 18:47

دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ،کراچی میں سری لنکا ٹیسٹ سیریز انتظامات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا ۔ کمشنر نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔انھوں نے کہا کے نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کے انعقاد کے ا بتدائی انتظاما ت مکمل کر لئے گئے ہیں۔

میچز کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین، ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی، مینیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ، پی سی بی کے نمائندے کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے مینجر ارشد خان پولیس ، پاکستان رینجرز ، بلدیاتی اداروں،محکمہ صحت، کنٹونمنٹ بورڈزکے افسران، کے الیکٹرک کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ کراچی میں ٹیسٹ سیریز کی دس سال واپسی کراچی میں کرکٹ کے شائقین کے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی میں کرکٹ سیریز کے انعقاد کے ،موقع پر شائقین بھرپور طور پر کرکٹ انجوائے کرسکیں اور انھین ہر ممکنہ سہولت میئسر آئے۔قبل ازیں متعلقہ افسران نے کمشنر کو انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں انھوں نے اسٹیڈیم کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اور میڈیا سے بات چیت کی انھو ں نے کہا کہ کراچی میں سیریز کو دلچسپ بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں کوشش کی جارہی ہے کہ ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے کر کٹ کے شائقین اس موقع سے مستفید ہوں اور کرکٹ ر سیریز کا لطف لیں۔ انھو ں نے کہا کہ مختلف کالجوں کے طلبہ کو مفت ٹکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔پی بی سی انتظامات کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تین مقامات پر پارکنگ کی سہولت حاصل ہوگی ایکسپو، ہوم اکنامکس کالج اور سنڈے بازار میں پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسٹیڈیم آنے جانے کے لیے شٹل سروس کی سہولت حا صل ہوگی ۔ کمشنر نے کہا اس موقع پر شہر کی مختلف شاہراہوں کو سجایا جائے گا۔ ۔اس موقع پر کرکٹ کارنیول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہر میں کرکٹ کے حوالہ سے تقریبات منعقد ہوں گی سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے شہر کیھ مختلف علاقوں شاہراہوں اور چوراہوں کو سجا یا جائے گا گی جس میں عام شہری ان پروگراموں سے مستفید ہوسکیں گے ۔ کرکٹ کارنیول فروری تک جاری رہے گا۔انھوں نے کہا کہ سیکورٹی تقاضے پورے ہوئے تومہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو شہر میں تفریحی و تاریخی مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی ۔ شاپنگ کے انتظامات بھی کئے جائیں گے