Live Updates

ملک معاشی بدحالی سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے ،قاسم خان سوری

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے،معیشت کے حوالے سے مثبت اشارے دیئے جارہے ہیں جو موجودہ حکومت کی ٹیم کی مرہون منت ہے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 12 دسمبر 2019 19:11

ملک معاشی بدحالی سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے ،قاسم خان سوری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک معاشی بدحالی سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے عالمی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیو ں کو مثبت قرار دے رہے ہیں جبکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس تیزی سے بڑھ رہے ہیں معیشت کے حوالے سے مثبت اشارے دیئے جارہے ہیں جوکہ موجودہ حکومت کی ٹیم کی مرہون منت ہے۔

یہ بات انہوں نے آج بیوٹمز میں وزیراعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کومسائل ورثے میں ملی ہیں سابقہ ادوار میں حکومتوں کو صرف قرضوں کے بل بوتے پر چلائے جاتے تھے طویل المدت پالیسیوں کا فقدان تھا اسی وجہ سے ہمارے ادارے کمزور اور معیشت مستحکم نہیں ہورہی تھی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق معاشی ٹیم نے محنت اور لگن کے ساتھ دن رات ایک کرکے پالیسیاں بنائیں اور انہیں سسٹم میں لانے کے لئے قوانین بنائیں 15ماہ کے مختصر مدت میں ملک کو سارے مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان واحد خوش قسمت ملک ہے جس کی آبادی 68فیصد نوجوانوں پر مشمل ہے ہمارے نوجوان ملک کا سرمایہ ہے اور نوجوان طبقہ ہی ملک کی ترقی وخوشحالی میں مثبت کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان کامیاب پروگرام کا فائدہ اٹھاکر اپنے لئے روزگار کے مواقع پید اکرسکتے ہیں اور اپنے روزگار کو وسعت دے سکتے ہیں موجودہ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ ہے اورنوجوان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت نے اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ایک لاکھ سے پانچ لاکھ اور پانچ لاکھ سے پچاس لاکھ تک کم سود پر قرضے فراہم کررہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روزگار کے حوالے سے نوجوانوں کو فنی مہارت کے مواقع فراہم کررہی ہیں ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ موجودہ حکومت نے غربت کے خاتمے کے لئے احساس پروگرام شروع کیا ہے اور اس کے لئے 80 ارب روپے مختص کئے ہیں کرتار پور راہداری کھول دی جس سے سکھ یاتری دنیا کے ہرکونے سے یہاں آکر اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

Eویزا سسٹم کو متعارف کرایا 75ممالک کے ساتھ Eویزا شروع کیا گیا ہے مواصلات کا نظام بہتر بنایا اور ایک سال کے دوران اٹھارہ ارب روپے کا منافع دیا ٹیکس نظام کو بہتر کیا ہے سیاحت کے حوالے سے اقدامات اٹھائے اور پوری دنیا کو اس طرف راغب کیا کہ پاکستان میں دلکش اور خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں اس کے انفراسٹرکچر پر کام شروع کیا ہے سعودی حکومت کی مدد سے گوادر میں آئل ریفائنری قائم کی جارہی ہے صحت کارڈ کا اجراء کیا جس سے آٹھ کروڑ افراد استفادہ کرسکتے ہیں فاٹا کو خیبر پختونخواہ مین ضم کیااور 100ارب کے ترقیاتی منصوبے قبائلی علاقوں میں شروع کیئے کرپشن کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدامات شروع کئے ہیں اداروں کو بااختیار بنایا انہیں کھلی چوٹ دی ہے کہ جہاں پر خرابی ہواس کے لئے اقدامات اٹھائیں حکومت اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوتے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو بہتر کروارہے ہیں ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں افغانستان کے ساتھ طورخم بارڈر کو 24گھنٹے کے لئے کھول دیا ہے جبکہ چمن اور ایران بارڈر پر منڈیا قائم کی جائیں گی تاکہ تجارت کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے درآمدات پندرہ فیصد کم کردیا ہے جبکہ برآمدات میں 7.5فیصد اضافہ کردیا ہے وہ ملک تب تک ترقی نہیں کرسکتاجب تک اس کے برآمدات میں اضافہ نہ ہو۔ موجودہ حکومت کا توجہ برآمدات بڑھانے پر ہے تاکہ مقامی سطح پرہماری کارکانے چلیں اور ساتھ ساتھ عوام کو روزگار کے مواقع مل جائیں ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں آج وفاق میں بلوچستان کی نمائندگی کررہا ہوں میں بھی اس صوبے کا باسی ہوں انہوں نے کہا کہ بیوٹمز کے طلباء کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں بیوٹمز کا شمار نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے بہتر یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے بیوٹمز خوش قسمت ادارہ ہے جس کو وائس چانسلرانجینئر احمدفاروق بازئی کی صورت میں نہایت قابل اور شفیق سربراہ ملا اورانہوں نے یونیورسٹی کو ایک فعال ادارہ بنایا صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کررہے ہیں میں اس عظیم خدمت پر بیوٹمز کی پوری ٹیم اور وائس چانسلر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں تقریب سے پرووائس چانسلر ڈاکٹر فیصل خان کاکڑ ،کامیاب نوجوان پروگرام کے کوارڈینیٹر شہزاد اکبر ، انکیوبیشن سنٹر بیوٹمز کے سربراہ محمد شاہ خان نے بھی خطاب کیا بعد میں شیلڈز کاتبادلہ ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات