نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف رجسٹرار دفتر کے اعتراضات دور کر ایل این جی ریفرنس دوبارہ دائر کر دیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 19:14

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف رجسٹرار دفتر کے اعتراضات دور کر ایل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف رجسٹرار دفتر کے اعتراضات دور کر ایل این جی ریفرنس دوبارہ دائر کر دیا ہے۔ احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دائر ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں۔ نیب نے 8 ہزار صفحات پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے۔ ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت نمبر ایک سے احتساب عدالت نمبر دو منتقل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج اعظم خان ایل این جی ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کریں گے۔