موٹروے پر سفر کرنے والوں کو محتاط ہونے کی ہدایت

بارش سے قومی شاہراہ پر پھسلن ہے، ڈرائیورز گاڑی کی رفتار کم رکھیں: ترجمان موٹروے پولیس

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:12

موٹروے پر سفر کرنے والوں کو محتاط ہونے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کے روز وقفہ وقفہ سے ہونیوالی بارش کی وجہ سے قومی شاہراہ پر لاہور ،مراکہ،چو ہنگ ، موہلنوال ،مانگا منڈی ، پھول نگر ،بہاولپور، احمد پور شرقیہ، موسی وال،چیچہ وطنی، کسوال ، ساہیوال ،اوکاڑہ ،پتوکی ، میاں چنوں، خانیوال، ملتان ، بستی ملوک اور لودھراں میں ہلکی دھند چھائی رہی ، ترجمان موٹروے پولیس لاہور سید عمران احمد کے مطابق ، قومی شاہراہ پر حد نگاہ 250 میٹر تک ہے، ر وڈ یوزرز دھند والے مقامات پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں، گاڑی کے وائپرز درست حالت میں رکھیں اور وقتا فوقتاً استعمال کریں، ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ قومی شاہراہ پر بارش کی وجہ سے پھسلن ہے ،اس لئے ڈرائیورز گاڑی کی رفتار کم رکھیں، انہوں نے بتایا کہ گیلی سڑک پر گاڑی کو روکنے میں زیادہ وقت لگتا ہے لہذااگلی گاڑی سے زیادہ فاصلہ اور گاڑی کے اگلے و پچھلے شیشے صاف رکھیں ۔