لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹریننگ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:42

لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹریننگ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ ..
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) لیگ اسپنر یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ، وہ اسپن بائولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے‘یاسر شاہ 16دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کرلیں گے‘ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا‘سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد کی گزشتہ ہفتے اسپن بائولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق مشتاق احمد 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک بائولرز کے ساتھ ساتھ انڈر 16اور انڈر 19بائولرز کے ساتھ بھی کام کریں گے‘ ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔