Live Updates

وزیراعظم کا ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان

ای او بی آئی پنشنرز کو اب 5 ہزار250 کی جگہ 8 ہزار500 روپے پنشن ملے گی، اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنرز کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 دسمبر 2019 19:10

وزیراعظم کا ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 دسمبر 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز کو اب 5 ہزار250 کی جگہ 8 ہزار500 روپے پنشن ملے گی، اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنرز کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ
ہماری حکومت نے ایک سال میں ای او بی آئی کے بوڑھے پنشنرزکو ملنے والی رقم 62 فیصد اضافے کیساتھ 5250 سے بڑھا کر8500 روپے کردی ہے۔

جس سے پنشنرزکو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سرمائے کا کثیر حصہ خود ادارے کی اصلاح سے حاصل ہو رہا ہے۔ ریاست مدینہ کی جانب یہ ایک اور اہم قدم ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کورکمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور احتساب کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

کورکمیٹی ارکان نے پی آئی سی واقع پرافسوس کا اظہار بھی کیا۔ کورکمیٹی کے بعض ارکان کے انتظامیہ کی جانب سے ایکشن میں تاخیر پرتحفظات کا اظہار کیا۔ کورکمیٹی ارکان نے کہا کہ انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی تونقصان کم ہوتا۔ وزیراعظم عمران خان اور شرکاء نے اتفاق نے کیا کہ پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب پی آئی سی کے ایم ایس کی وکلاء اور ڈاکٹرزکے درمیان ہنگامہ آرائی کے واقعے پر نقصان کی جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ایمرجنسی بیک ہال، 15 سیلنگ پیسز، اے ایم ایس ڈاکٹرز روم کے دروازے ٹوٹ گئے۔ حملے میں فارمیسی کے دوشیشے ، اور7 گملوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کی گاڑیوں کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے ، پنجاب حکومت اس کو ادا کرے گی۔

ہسپتال کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے اس کا بھیہ تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ دریں اثناں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی۔ جس میں گزشتہ روز کے واقعے اور قانون کی بالادستی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وکلاء رہائی کے لئے آج ہی ہائیکورٹ میں درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد آج ہی سماعت ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات