Live Updates

وزیراعظم نے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا

ہماری حکومت نے1 سال میں ای او بی آئی کے بزرگ پنشنرزکوملنےوالی رقم 62 فیصد اضافے کیساتھ 5250 سےبڑھاکر8500 روپےکردی ہےجس سے پنشنرزکو ریٹائرمنٹ کےبعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنےمیں مدد ملےگی: عمران خان کا ٹوئٹ

جمعرات 12 دسمبر 2019 19:11

وزیراعظم نے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 دسمبر 2019ء) وزیراعظم نے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا، کیے گئے ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ہماری حکومت نے1 سال میں ای او بی آئی کے بزرگ پنشنرزکوملنےوالی رقم 62 فیصد اضافے کیساتھ 5250 سےبڑھاکر8500 روپےکردی ہےجس سے پنشنرزکو ریٹائرمنٹ کےبعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنےمیں مدد ملےگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بزرگ پنشنرز کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری حکومت نے1 سال میں ای او بی آئی کے بوڑھے پنشنرزکوملنےوالی رقم 62 فیصد اضافے کیساتھ 5250 سےبڑھاکر8500 روپےکردی ہےجس سے پنشنرزکو ریٹائرمنٹ کےبعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنےمیں مدد ملےگی۔ اس سرمائے کاکثیرحصہ خود ادارے کی اصلاح سےحاصل ہورہاہے۔ ریاست مدینہ کی جانب یہ ایک اور اہم قدم ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات