آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، نیب نے خواجہ آصف اور انکے اہل خانہ کو طلب کر لیا

خواجہ آصف اپنے اوراپنے اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ اپنے ساتھ لائیں: نیب کا نوٹس

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 12 دسمبر 2019 19:12

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، نیب نے خواجہ آصف اور انکے اہل خانہ کو طلب ..
سیالکوٹ(ادوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 12 دسمبر 2019) : نیب نے خواجہ آصف کو طلب کر لیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے خواجہ آصف اور انکے اہل خانہ کو طلب کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ اپنے ساتھ لائیں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور ان کے بیٹے خواجہ محمد اسد کو کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کل ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ۔

خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو سیالکوٹ میں بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مکمل ریکارڈ ہمراہ لانے کو کہا گیا ہے۔ ان پر زمینوں پر قبضے اور مبینہ غیر قانونی فروخت کے الزامات موجود ہیں۔ سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر چودھری کو بھی کل 11 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان پر الزام ہے کہ ان کے پاس 150 کنال منظور شدہ زمین موجود لیکن 400 کنال فروخت ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ کل یب میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلےکر دیےگئےتھے ۔نیب کے ترجمان کو 3 سال کی توسیع دے دی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں عبدالحمید مینگل اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب کراچی بریگیڈیئر (ر) ناصر فاروق اعوان کا پشاور تبادلہ ہو گیا جبکہ ان کی جگہ ڈی جی نیب نجف قلی مرزا کو تعینات کردیا گیا تھا۔

نجف قلی مرزا اس سے قبل نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعینات تھے جبکہ ڈی جی نیب پشاور فیاض احمد قریشی کا تبادلہ اسلام آباد کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان نیب نوازش علی عاصم کی مدت ملازمت میں بھی 3 سال کی توسیع کردی گئی تھی۔