Live Updates

سکھر،تحریک انصاف کے رہنما مبین خان جتوئی کا نہروں کے کناروں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثرہ افراد کے لیے چالیس ایکڑ زمین دینے کا اعلان

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:23

سکھر،تحریک انصاف کے رہنما مبین خان جتوئی کا نہروں کے کناروں پر تجاوزات ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) سکھر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مبین خان جتوئی نے نہروں کے کناروں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثرہ افراد کے لیے اپنے والد حاجی دیدار خان جتوئی کی جانب سے اپنی چالیس ایکڑ زمین دینے کا اعلان کیاہے یہ اعلان انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی رہنمائوں منور خان چوہان ، عزیز ابڑو و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس میں سکھر کی سماجی شخصیت میڈم شائستہ کھوسہ ، حاجی شیر محمد و دیگر موجود تھے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مبین جتوئی کا کہنا تھا کہ سکھر کے گاؤں سعید آباد میں متاثرہ خاندانوں کو فی کس ایک ہزار گز کا پلاٹ دیں گے متاثرین کی امداد کے لیے ڈویڑنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ رابطہ کرنے کو تیار نہیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے لیے زمین ہم دے رہے ہیں مگر روڈ، راستے اور دیگر سہولیات حکومت سندھ فراہم کرے مگر اس کے باوجود فی الحال ہم متاثرین کو اپنی زمین پر ٹینٹ فراہم کریں گے پی ٹی آئی رہنما نے پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی اور سکھر کے منتخب نمائندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن متاثرین کو بے گھر کیا گیا ہے وہ تیس اور چالیس سالوں سے وہاں پر مقیم تھے انتظامیہ اور حکومت نے انہیں متبادل جگہ دینے کا وعدہ کیا مگر اس پر عملی کوئی اقدام نہ کیا تجاوزات کے خلاف انتظامیہ جو آپریشن کیا جا رہا ہے وہ بھی غریب لوگوں کے خلاف کیا جارہا ہے سینیٹر اسلام الدین شیخ کا ہوٹل بھی نہر کے کنارے ہے اس کو کیوں نہیں گرایا گیا آپریشن صرف غریبوں کے لئے ہے بلاول بھٹو سے سوال ہے کہ اب کہاں ہے ان کا روٹی کپڑا اور مکان کانعرہ آپریشن کے بعد بھی پسند اور ناپسند کہ بنا پر لوگوں کو ریلیف دیا جارہا ہے۔

#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات