پاکستانی کرائوڈ کے سامنے کھیلنے میں بہت خوشی ہوئی ،سری لنکن کھلاڑی

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:00

پاکستانی کرائوڈ کے سامنے کھیلنے میں بہت خوشی ہوئی ،سری لنکن کھلاڑی
اسلام آباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) دوسرے دن کے میچ کے اختتام پر سری لنکن بیٹس مین اور وکٹ کیپر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرائوڈ کے سامنے کھیلنے میں بہت خوشی ہوئی ہے ٹیسٹ میچ میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے اور دونوں ٹیموں کوخوب سپورٹ ملتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن کے پہلے سیشن میں پاکستانی بالرز نے اچھی لینتھ پر بالنگ کرنے کی کوشش کی لیکن ہمارے بیٹس مینوں نے بہت خوب بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن دوسرے سیشن میں انہوں نے بہت اچھی بالنگ کی جس کی وجہ سے انہیں ایک ہی سیشن میں 4وکٹیں حاصل ہوئی ان کا کہنا تھا کہ ہماری 300رنز کراس کرنے پر پر امید ہیں اور ہمیں شروع ہی سے اپنے بالرز پر بہت اعتماد ہے ہمیں امید ہے کہ اگر ہم نے 300سے ذیا دہ رنز بنا لئے تو ہمارے بالرز پاکستانی بلے بازوں کو جلد آئوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بار بار میچ رکنے سے کوئی ٹیم خوش نہیں ہے اور بارش کی وجہ سے میچ جب رکتا ہے تو کھلاڑیوں کا موممٹم ٹوٹ جاتا ہے ہمارے کھلاڑی ڈی سلوا 72رنز بنا کر کریس پر موجود ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ 100بنا کر 300رنز کراس کروا سکتے ہیں لیکن پاکستانی بالرز کی صلاحیت سے تو ساری دنیا واقف ہے اور پاکستان کے چاروں فاسٹ بالرز بہت اچھی لینتھ پر بال کر رہے ہیں ۔

۔۔۔ذیشان کمبوہ /ناصر راجہ

متعلقہ عنوان :