Live Updates

کور کمیٹی کااجلاس ، وزیر اعظم عمران خان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے دور ان ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کرینگے

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:19

کور کمیٹی کااجلاس ، وزیر اعظم عمران خان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے دور ان ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ،وزیر اعظم نے تحریک انصاف کو متحرک کرنے کی ہدایت دیدی ۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم نے کہاکہ سردی کا موسم اچھا ہے اور ملک بھر میں جلسے کرنے کی خواہش ظاہر کردی، وزیر اعظم عمران خان تنظیم سازی کے دوران ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سردیوں کے جلسوں کا آغاز فواد چوہدری کے حلقے سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ کور کمیٹی میں تحریک انصاف کے دو بڑوں کیاختلافات کا معاملہ زیر بحث آیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی میں اختلافات ختم دیکھنا چاہتا ہوں، کور کمیٹی نے بھی تحریک انصاف کے دونوں قائدین کی صلح پر زور دیا ۔سیکریٹری جنرل عامر کیانی اور چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کے اختلافات کرنے کے لیے معاملات طے پاگئے۔مریم نواز، آصف زرداری اور نوازشریف کا معاملہ پر بھی بات چیت کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات