احتساب متنازع ہے، دیکھئے بلاول ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں، شیری رحمن

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:23

احتساب متنازع ہے، دیکھئے بلاول ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل مکمل متنازع ہوچکا اور سب کو معلوم ہے یہ انتقامی عمل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ احتساب کا عمل مکمل متنازع ہوچکا ہے اور سب کو معلوم ہے یہ عمل انتقامی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہیں ہم نے بڑے بڑے آمروں کا سامنا کیا ہے، بلاول بھٹو میدان میں آگئے ہیں اور دیکھ لیجیے گا وہ ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔