پاکستان اور سری لنکا کے ٹیسٹ میچ، ڈی آئی جی پی ٹریفک کی زیرصدارت اجلاس

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:47

پاکستان اور سری لنکا کے ٹیسٹ میچ، ڈی آئی جی پی ٹریفک کی زیرصدارت اجلاس
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کے ٹیسٹ میچ کے موقع پر ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹریفک پولیس کراچی کا اجلاس ڈی آئی جی پی ٹریفک جاوید علی مہر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اسکائوٹس آڈیٹوریم میں جمعرات کو منعقدہ اجلاس میں تمام ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز، سیکشن افسران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی پی ٹریفک نے ٹریفک پولیس کے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ضلع اور علاقے میں میچ کے اوقات میں موجود رہیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں تاکہ عوام اور میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ پارکنگ کے مقامات کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کریں تاکہ گاڑی صحیح انداز سے مقرر مقام پر پارک ہو۔ تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیزکو ہدایت دی کہ وہ اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ کریں اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل نہ ہو۔