حکومت کا بزرگ شہریوں کی پنشن کو 15 ہزار روپے تک لے جانے کا اعلان

نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، جبکہ رواں مالی کے اختتام تک ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:51

حکومت کا بزرگ شہریوں کی پنشن کو 15 ہزار روپے تک لے جانے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2019ء) حکومت کا بزرگ شہریوں کی پنشن کو 15 ہزار روپے تک لے جانے کا اعلان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، جبکہ رواں مالی کے اختتام تک ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میںمکمل ہو جائیں گے،18 منصوبوں سے متعلق معاملات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کے ماتحت عمارتوں کو استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ اس مقصد سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ ای او بی آئی ملک کی خدمت کرنے والوں کے بڑھاپے کا ذمہ دار ہے۔

زلفی بخاری نے کہاکہ ای او بی آئی کے منصوبے میں 10 سال کی تاخیر ہوئی۔ اس تاخیر کے ذمہ دار کون ہیں ای او بی آئی منفی خبروں کی وجہ سے زبان زدعام تھا۔انہوں نے کہا کہ اب ای او بی آئی نے 21 ارب کا ریونیو جمع کیا۔ کمپنیوں کو ای او بی آئی کا پیسہ کھانے نہیں دیں گے۔ ادارے کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھ پر بھی مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا گیا۔

وزیر اعظم کو کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کی فکر ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ای او بی آئی میں جتنی کرپشن ہوئی شاید ہی کسی ادارے میں ہوئی ہو، پنشنرز کا پیسہ 18 پراپرٹیز میں استعمال کیا گیا۔ ای او بی آئی اے میں 21 ارب کی وصولیاں کی گئیں۔ ادارے کی بہتری کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر اور عملے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کے فنڈز مؤثر انداز میں استعمال کر رہے ہیں، حکومت سے ہم کچھ نہیں لے رہے۔ ہم کرپٹ ادارے اور سسٹم کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :