نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ حملے میں بال بال بچ گئے

انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی،فائرنگ سے 9 افراد زخمی

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 12 دسمبر 2019 22:07

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ حملے میں بال بال بچ گئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 12 دسمبر2019) : نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ حملے میں بال بال بچ گئے۔انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادمیدان جنگ بن گئی،تصادم میں9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تصادم یونیورسٹی کے ہوسٹلز میں ہوا جہاں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ گولیاں بھی چلائی گئیں۔ جسکے نتیجے میں 9 افراد شدید زحمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں معراج خٹک، محمد اسامہ، جمال چیمہ،معاز سعید، طفیل، فیصل اورعرفان کے نام شامل ہیں۔ تصادم میں یونیورسٹی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کہ رہ گئی ہے۔ تصادم سرائیکی اور جمیعت کے درمیان ہوا ہے۔ آج بک میلے کے آخری روزکے دوران یہ واقع پیش آیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پنچ گئی ہے۔