وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج ملتان پہنچیں گے

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:45

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج (جمعہ ) کو ملتان پہنچیں گے۔ ملتا ن آمد کے فوری بعد سہ پہر 2بجے وائٹ ہائوس ملتان میں اپنے کزن نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کی رسم چہلم میں شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جمعہ اور ہفتہ ملتان میں اپنے قیام کے دوران این اے 156 اور 157کی مختلف تقریبات میں شریک ہونگے۔