اپنے رویے پر ڈاکٹر عرفان کو معافی مانگنی چاہیے: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شوکت بسرا

ڈاکٹر عرفان کا رویہ بالکل بھی ڈاکٹروں والا نہیں تھا، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا موقف

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 12 دسمبر 2019 22:47

اپنے رویے پر ڈاکٹر عرفان کو معافی مانگنی چاہیے: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 12 دسمبر 2019) : ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ اپنے رویے پر ڈاکٹر عرفان کو معافی مانگنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عرفان کا رویہ بالکل بھی ڈاکٹروں والا نہیں تھا۔ تفصیلات کے ایک نجی ٹی وی جینل کے پروگرام میں ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ اپنے رویے پر ڈاکٹر عرفان کو معافی مانگنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عرفان کا رویہ بالکل بھی ایک مسیحا جیسا نہیں تھا، انکا رویہ بہت زیادہ غیر سنجیدہ تھا۔ اس کے جواب میں ڈاکٹر عرفان نے محض اتنا کہا کہ جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت میں آپریشن تھیٹر میں موجود تھا اور آپریشن تھیٹر میں پتھر مارے گئے اور شیشے توڑے گئے ۔ یاد رہے کہ ی آئی سی واقعے کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 200 سے 250 افراد نے ہسپتال پر حملہ کیا،وکلا نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کہ پی آئی سی پر دھاوا بولا، ریلی پہنچنے سے آدھا گھنٹہ قبل دو خواتین وکلا نے ہسپتال کے اندرونی حصوں کی فوٹیج بنائی، ڈاکٹر فضا، ڈاکٹر صدف اور ڈاکٹر رحمان سمیت 6 ڈاکٹرز کو تششد کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیاتھا ہے کہ تشویشناک حالت کے مریض بھی وکلا کی اینٹوں اور پتھروں کا نشانہ بنے،مشتعل وکلا نے مریضوں کے لواحقین کو دھمکیاں بھی دیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد اور فیاض الحسن چوہان نہ ہوتے تو زیادہ نقصان کا خدشہ تھا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیرا علیٰ نے واضع پیغام دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون راجہ بشارت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی جو روایت شروع ہوئی ہے اسے ختم کیا جائیگا۔ انکا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث کچھ افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔انکا کہنا تھا کہ جو لوگ ذمہ دار ہیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائیگی، وزیرا علیٰ نے واضع پیغام دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔