وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان
ذمہ داران کو انکے انجام تک پہنجایا جائیگا، فردوس عاشق اعوان کا بیان
اسامہ چوہدری جمعہ 13 دسمبر 2019 00:11
(جاری ہے)
انکا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائیگی۔
انھوں نے کہا کہ یہ مٹھی بھر عناصر ہیں جنھوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا۔ انکا مزید کہنا ہے ک کالے کوٹ پہن کر ہسپتال میں ایک یلغار تھی۔ ڈاکٹرزکا جانیں بچا کر بھاگنا اور مریضوں کولاوارث چھوڑنا دوسرا پہلو ہے، ہمیں ان دونوں پہلوؤں پر غور کرنا ہے۔ یاد رہے کہ زیراعظم عمران خان نے لاہور پی آئی سی معاملے کا نوٹس لے لیا تھا۔ وزیراعظم نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وکلاء کے پی آئی سی پر حملے کا نوٹس لے لیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا تھا کہ میں معاملے کو نمٹانے کیلئے لاہور جارہا ہوں۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی تھی ۔ عثمان بزدار نے کہا تھا کہ وکلاء اور ڈاکٹروں کے درمیاں صلحہ ہو چکی تھی۔ یاد رہے کل کے روز وکلاء زبرستی پی آئی سے میں داخل ہو گئے تھے۔ پنجاب اسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی جاری تھی۔ کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے گئے تھے جب کہ وکلاء نے پولیس کی ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی۔ صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں اب تک 6 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ جب کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں 12 مریض دم توڑ گئے تھے۔ جن میں گلشن بی بی نامی ایک خاتون بھی شامل تھی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.