اداکارہ نور بخاری نے پانچویں شادی کر لی
نور بخاری نے چند ماہ قبل خفیہ شادی کی، جس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں، مارچ میں پاکستان آمد متوقع
مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 دسمبر 2019 10:54
(جاری ہے)
نور بخاری نے پانچوں شادی کس سے کی،اس حوالے سے تاحال نہیں بتایا گیا۔اس سے قبل نور بخاری کا کہنا تھا کہ وہ چار شادیوں کی ناکامی کے بعد وہ خوفزدہ ہیں۔
اداکارہ نور اپنی ناکام شادیوں سے انتہائی خوفزدہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب اگر کوئی شادی کی بات بھی کرتا ہے کہ تو مجھے چڑ ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ کوئی بھی عورت اپنا گھر خراب نہیں کرتی لیکن ہمارے معاشرے میں قصور وارعورت کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے ۔ میں نے اپنی شادیاں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہی ۔ میںنے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور باقی زندگی اپنی بیٹی کے ساتھ گزارنے کی خواہشمند ہوں ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ ان دنوں اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے اسلامی طور طریقے سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نور بخاری فلمی دنیا میں جانا پہچانا نام ہے جنہوں نے متعدد فلموں کے علاوہ کئی شوز کی میزبانی بھی کی لیکن اب انہوں نے اسلامی طور طریقے سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حجاب پہننا شروع کر دیا ، اور اس فیصلے کے بعد سے انہوں نے کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کیا، ادکارہ نے اپنی بیٹی کے ہمراہ بنائی گئی تصویر شئیر کی تھی۔ جس میں انہوں نے سفید دوپٹے اور شلوار کے ساتھ گلابی قمیض پہن رکھی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.