Live Updates

میڈیا کو دھمکیاں دینے والے جنرل سیکٹریری اسلام آباد بار کونسل نے اپنی سیاسی وابستگی بتا دی

میری کسی سیاسی جماعت سے سیاسی وابستگی نہیں ہے تاہم زمانہ جاہلیت میں میں پی ٹی آئی کا ورکر تھا۔ عمیر بلوچ کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 دسمبر 2019 11:46

میڈیا کو دھمکیاں دینے والے جنرل سیکٹریری اسلام آباد بار کونسل نے اپنی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 دسمبر 2019ء) میڈیا کو وارننگ دینے والے جنرل سیکٹریری اسلام آباد بار کونسل عمیر بلوچ سے سینئیر صحافی مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ آپ کی ان خوبصورت مونچوں کا کیا راز ہے؟ جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اس پر تو میں خود بھی حیران ہوں۔جس کے بعد ان سے سوال کیا گیا کہ ہر وکیل کی کسی نہ کسی جماعت سے سیاس وابستگی ہوتی ہے آپ کی ساسی وابستگی کس جماعت سے ہے؟۔

جس کا جواب دیتے ہوئے جنرل سیکٹریری اسلام آباد بار کونسل نے کہا کہ میری کسی سیاسی جماعت سے سیاسی وابستگی نہیں ہے تاہم زمانہ جاہلیت میں میں پی ٹی آئی کا ورکر تھا.
۔واضح رہے کہ سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ نے میڈیا کو وارننگ دی تھی، عمیر بلوچ کا کہنا تھا کہ میڈیا یکطرفہ موقف پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر میڈیا نے وکلا ء کا مو قف پیش نہ کیا تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کے داخلے پر پابندی لگا دی جائے گی۔

عمیر بلوچ نے کہا ہے کہ میڈیا دونوں آنکھوں سے دیکھے اور اگر ایسا نہ کیا تو میں میڈیا کو بطور سیکریٹری وارننگ جاری کرتا ہوں۔ عمیر بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے ہسپتال کے اندر سے پتھراوٴں کیا۔ جنرل سیکریٹری عمیر بلوچ نے چیف جسٹس اسلام آباد کی عدالت سے وکلاء کو باہر نکال دیا۔
،واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوی ایشن عمیربلوچ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

یا،توہین عدالت کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جاری کیا تھا۔ا۔ سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارعمیربلوچ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی حد تک لائسنس بھی معطل کردیا تھا۔ عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق عمیربلوچ کا آئندہ سماعت تک وکالت کا لائسنس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدتک معطل رہےگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات