عراق میں دو خود کش حملوں میں مقتدیٰ الصدر گروپ کی11 افراد ہلاک

جمعہ 13 دسمبر 2019 12:39

عراق میں دو خود کش حملوں میں مقتدیٰ الصدر گروپ کی11 افراد ہلاک
سامرائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) عراقی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی بغداد میں دو خود کش حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کا تعلق سرکردہ شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر کے وفادار عسکری گروپ ’’سرایا السلام‘‘ سے ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کش بمباروں نے الصدر گروپ کے مرکز کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک خود کش حملے میں سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔دوسرے حملے میں بھی متعدد افراد کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کسی گروپ نے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گی اہے کہ ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار سرایا السلام کے مرکز سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :