بلند عمارتوں کا نقشہ منظور نہ کرنے پرتحریک التوائے کار جمع

جمعہ 13 دسمبر 2019 12:54

بلند عمارتوں کا نقشہ منظور نہ کرنے پرتحریک التوائے کار جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) بلند عمارتوں کا نقشہ منظور نہ کرنے پرتحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں چارماہ کے دوران کسی بلند و بالا عمارت کا نقشہ منظور نہیں ہوسکا ۔نایل ڈی اے نے اس حوالے سے بلڈنگ اینڈ زورننگ ریگولیشنز2019پاس کرائے تھے ،دستاویزات کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں بلند وبالاعمارتوں کی تعمیر کی منظوری کے لئی76درخواستیں جمع ہوئیں لیکن کسی ایک عمارت کا بھی نقشہ منظور نہیں ہوا جس سے ایل ڈی اے کی ناقص کارکردگی عیاں ہوگئی۔