Live Updates

ملک بھر کے عوام اب آصف علی زرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں ‘ پیپلز پارٹی پنجاب

سابق صدر مایوسی میں امید کی کرن ہیں، حکومت نے ملک کو سنگین حالات سے دوچار کر دیا‘ پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ

جمعہ 13 دسمبر 2019 12:54

ملک بھر کے عوام اب آصف علی زرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں ‘ پیپلز پارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام اب آصف علی زرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ آصف علی زرداری اس مایوسی میں امید کی کرن ہیں، آصف علی زرداری جمہوریت کی علامت ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زداری کا یہ موقف درست ہے کہ اب آصف علی زرداری شکار کریںگے، عمران نیازی کی ناقص حکومت نے ملک کو سنگین مشکلات سے دورچار کردیاہے اور اب اس مشکلات سے نجات چاہتے ہیں، عوام کو علم ہے کہ آصف علی زرداری ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں، انہوںنے کہاکہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ آصف علی زرداری مرد آہن ہے اور انہوں نے ہر مشکل کامقابلہ دلیری سے کیا ہے، تحریک انصاف میں شامل فرضی لیڈر پیپلزپارٹی سے خوفزدہ ہیں،آصف علی زرداری نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عوام ان پر گہر اعتماد کئے ہوئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات