اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی6پروازیں منسوخ ،5تاخیر کا شکار

دھند اور موسم کی خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ،12 ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں

جمعہ 13 دسمبر 2019 12:54

اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی6پروازیں منسوخ ،5تاخیر کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) مختلف وجوہات کی بناء پر اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی6پروازیں منسوخ جبکہ 5تاخیر کا شکار رہیں۔ائیر بلیو ،پی آئی اور سیرین ائیر کی کراچی جانے والی چار جبکہ سیرین ائیر اور پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی دو پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ پی آئی اے کی ٹوکیو ،ایمریٹس اور ائیر بلیو کی دبئی جانے ،پی آئی اے کی مدینہ شریف اورابوظہبی سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دھند اور موسم کی خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر رہا اور12 ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔خیبر میل 6 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 5 گھنٹے ،ملت ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس4 گھنٹے ۔ ،تیز گام ایکسپریس ،پاکستان ایکسپریس ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے،اکبر ایکسپریس ،قراقرم ایکسپریس اور گرین لائن2 گھنٹے جبکہ شالیمار ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا سکار رہی ۔