عالمی تجارت میں نئی منڈیوں کی تلاش، چین نے امریکہ پرانحصار کم کرنے کی کوششیں تیز کر دیں

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:15

عالمی تجارت میں نئی منڈیوں کی تلاش، چین نے امریکہ پرانحصار کم کرنے ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) چین عالمی تجارت میں امریکہ پر اپنا انحصار کم کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔امریکہ اس وقت چین کانہ صرف سب سے بڑا معاشی شراکت دار ہے بلکہ اس کا سب سے بڑا مخالف بھی ہے۔چینی کمپنیاں اپنے آپ کو مضبوط بنانے کے نئی منڈیوں کی تلاش میں ہیں جہاں ان کی سپلائی امریکہ سے ہٹ کر ہو۔چین کیصدر شی جنپنگ نے مئی میں "کلیدی بنیادی ٹیکنالوجیز" پر خود انحصاری اختیار کرنے کی اپیل کی تھی ۔

کاروباری مرکز شینزن شہرکی ٹیبلٹ کمپیوٹر بنانے والی کمپنی وائی پائی انڈسٹریل لمیٹڈ کے اہلکار نے کہا کہ کمپنی امریکی انحصار کم کرنے کے لئے سپلائی چین کو تبدیل کرنے کے لئے سیمی کنڈکٹر کی فراہمی کے لئے کوئی چینی کمپنی تلاش کر رہی ہے۔ٹیکسٹائل ایکسپورٹر ڑجیانگ ژوانگ این کے نام پر فروخت کنندگان کے ایک ایگزیکٹو نے کہا کہ اس سال امریکہ سے سامان کی ترسیل تقریبا آدھی رہ جانے کے بعد وہ یورپی اور افریقی فیشن برانڈز پر توجہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چین میں یورپی یونین کے چیمبر آف کامرس کے صدر ، جوارگ واٹکے نے کہا کہ دونوں ممالک "ڈیکوپلنگ" کے عمل میں ہیں ۔ ایک ایسی اصطلاح جو تجارتی جنگ کے دوران مستقل طور پر ابھری ہے۔چین کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ وہ چند غیر ملکی سپلائرز پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔ خود کفیل ہونے کے لئے چین کی مہم میں الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی کمپنیاں سب سے آگے ہیں۔