متعدد سعودی اپنی پہلی بیوی سے ڈرتے ہیں، خفیہ شادیاں کرنے کا رواج بڑھنے لگا
زواج المسیار کے بڑھتے ہوئے رحجان سے سعودی معاشرے میں بگاڑ شروع ہو گیا
محمد عرفان جمعہ 13 دسمبر 2019 12:37
(جاری ہے)
تاہم یہ شادیاں زیادہ تر ہوس کے جذبے پر مبنی ہوتی ہیں، اور سعودی جی بھر جانے کے بعد اپنی اس خفیہ بیوی کو طلاق دے دیتے ہیں، یا اُنہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔
ایسی خفیہ بیوی سے پیدا ہونے والے بچے عموماً اپنے والد کی شکل دیکھنے کو ترس جاتے ہیں اور کئی نفسیاتی مسائل اور احساسِ کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عکاظ کے مطابق ایک خاتون نے بتایا کہ جب اُس نے ایک ہم وطن سے زواج المسیار کے تحت شادی کی تھی۔ تاہم جب اُس کے ہاں بچہ پیدا ہوا تو خاوند نے بچے کے والد کے طور پر اپنا نام درج کرایا اور والدہ کے طور پر اپنی پہلی بیوی کا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کرا دیا جس کے باعث وہ بچہ اب اُس کا نہیں رہا۔ کیونکہ دستاویزی طور پر وہ اپنے بچے کی ماں نہیں رہی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اُس کے شوہر نے ایسی حرکت کر کے اُس کی ممتا کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے اب وہ اپنے بچے کوواپس حاصل کرنے کی خاطر در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے۔ایسی ہی کہانی ایک اور لڑکی کی بھی ہے ۔ لڑکی نے بتایا کہ اُس کے والد نے 20 برس قبل اُس کی والدہ سے خفیہ طور پر شادی کر لی ، تاہم پہلی بیوی کے خوف سے اسے رجسٹرڈ نہیں کروایا، جس کے باعث وہ اپنے والد کی وراثت اور اس کے نام سے محروم ہو گئی ہے۔ وہ اپنے آپ کو بے شناخت محسوس کرتی ہے۔ والد بھی اُسے اپنی بیٹی ماننے کو تیار نہیں، وہ ساری عمر والد کی شفقت اور محبت کو ترستی رہی ہے۔ایک اور خاتون نے بتایا کہ اُس کی چھ سال قبل ایک سعودی شخص سے زواج المسیار کے تحت شادی ہوئی۔ خاوند نے کبھی اپنی ذمہ داری پُوری نہیں کی۔ وہ بہت کم کم آتا تھا۔ حتیٰ کہ خاوند سے پیدا ہونے والا بچہ پانچ برس کا ہو چکا ہے اور والد کے بارے میں پُوچھتا ہے ، تو میں بے بسی سے اُس کی شکل دیکھتی رہتی ہوں۔ کیا بتاؤں ، اُس کی ولدیت میں کیا درج کرواؤں۔ اخبار کے مطابق صرف 20 فیصد جوڑے ہی ایسے ہوتے ہیں جو ابتداء میں شادی کو خفیہ رکھنے کے بعد اسے دُنیا کے سامنے ظاہر کر دیتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.