پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 16 دسمبر سے شروع ہوگی

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:15

پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 16 دسمبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 16 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور سابق ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-18، بوائز انڈر-14، بوائز انڈر-12، بوائز انڈر-10، 45 پلس اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

16 دسمبر کو پری کوالیفائنگ راؤنڈ، 20 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 21 دسمبر کو سیمی فائنل اور 22 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 15 دسمبر تک اپنی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :