سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پارلیمنٹ ہائوس میں اہل خانہ اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:24

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پارلیمنٹ ہائوس میں اہل خانہ اور پارٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں اہل خانہ اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کو سپیکر کی جانب سے جاری کئے گئے پروڈکشن آرڈر کے تحت اڈیالہ جیل سے پارلیمنٹ ہائوس لایا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن چیمبر میں اپنے خاندان کے افراد اور پارٹی رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف‘ احسن اقبال‘ خواجہ سعد رفیق سمیت مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔