قطر ٹی 10 لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:27

قطر ٹی 10 لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) قطر ٹی 10 لیگ میں کل ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ فلائنگ اوریکس اور سوفٹ گیلوپرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سوفٹ گیلوپرز کی ٹیم کامران اکمل کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دوسرے میچ میں ہیٹ سٹرومرز اور پرل گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

دونوں میچز ویسٹ انڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، قطر میں کھیلے جائیں گے۔

قطر ٹی 10 لیگ کا پہلا ایڈیشن قطر میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں پرل گلیڈی ایٹرز، ڈیزرٹ رائیڈرز، ہیٹ سٹرومرز، فلائنگ اوریکس، فالکن ہنٹرز اور سوفٹ گیلوپرز شامل ہیں۔ لیگ میں تیسری پوزیشن کیلئے میچ اور سیمی فائنلز 15 دسمبر جبکہ فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :