سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی

عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی کو 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 13 دسمبر 2019 13:17

سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 13 دسمبر2019ء ) سپیکر سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلزپارٹی آغاز سراج درانی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ تفصیل کے مطابق آغاز سراج درانی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزموں کے درخواست ضمانت پرجسٹس عمر سیال اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت منطور کرلی، آغا سراج درانی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہےسندھ ہائیکورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ  کیا تھا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریماکس دیئے تھے نیب کی تفتیش انتہائی ناقص اور افسوسناک ہے۔ جسٹس عمر سیال اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی  تھی ۔

پراسیکیوٹر نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آغا سراج اور اہلخانہ کے پاس صرف 150 ایکڑ زرعی اراضی ہے۔ آغا سراج کا 7000 ایکڑ زرعی زمین کا دعوی جھوٹا ہے۔ آغا سراج نے الیکشن کمیشن میں بھی 150 ایکڑ زرعی زمین درج کرائی ہے۔ ملزم نے 7 ہزار ایکڑ زمین کی کوئی دستاویز پیش نہیں کی۔ ایف بی آر اور دیگر ریکارڈ کے مطابق بیشتر جائیداد 2008 کے بعد بنائی گئیں۔ آغا سراج نے وزیر بلدیات بننے کے بعد سارے اثاثے بنائے۔ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کو کبھی خاندانی اثاثوں کی تفصیل پیش نہیں کی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔