Live Updates

پنڈی ٹیسٹ، خراب موسم کے باعث میچ تاخیر کا شکار

گزشتہ روز بھی بارش کے باعث صرف 18 اوورز ہی مکمل ہوسکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 دسمبر 2019 13:49

پنڈی ٹیسٹ، خراب موسم کے باعث میچ تاخیر کا شکار
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 دسمبر2019ء) دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کےتیسرے روز کے کھیل کا ایک مرتبہ پھر کم روشنی کے باعث روک دیا گیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 282 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں۔سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کم روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔امپائرز نے روشنی کم ہونےکی وجہ سے میچ روکا اور پھر روشنی بہتر نہ ہونے پر کھیل ختم کر دیا گیا۔ میچ کے دوسرے روز صرف 18 اعشاریہ 2 اوورز ہی کھیلے جا سکے اور دوسرے کے روز کے میچ میں سری لنکا نے 1وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دوسرے روز آﺅٹ ہونےوالے واحد بلے باز ڈک ویلاتھے،وہ شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کے لیے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ میچ دیکھنے کے لئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر ،جاوید اختر انکلوژر اور اظہر محمود انکلوژر میں فری انٹری کی اجازت نہیں ہے صرف مران بخش انکلوژر، یاسر عرفات انکلوژر اور سہیل تنویر انکلوژر میں فری انٹری دی گئی ہے۔

گزشتہ روز سری لنکن سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو 96 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ کرونارتنے 59 جبکہ اوشادہ فرنینڈو 40 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔سری لنکن مڈل آرڈر اوپنرز کے شاندار آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے مہمان ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔کوسل مینڈس 10، دنیش چندی مل دو جبکہ اینجیلو میتھیوز 31 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔دن کے اختتام پر دھننجیا ڈی سلوا اور نروشن ڈک والا بالترتیب 38 اور 11 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی، عثمان شنوری اور محمدعباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔خراب روشنی کے باعث میچ کو 48 منٹ قبل روک دیا گیا جس کے باعث 22.5 اوورز کا کھیل ضائع ہوا۔قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات