علی سیٹھی آئندہ ہفتے ٹائمز سکوائر پر دکھائی دیںگے

جمعہ 13 دسمبر 2019 14:26

علی سیٹھی آئندہ ہفتے ٹائمز سکوائر پر دکھائی دیںگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) گلوکار علی سیٹھی 15تا 21 دسمبر کو نیویارک کی ٹائمز سکوائر کی 13سکرینز پر جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

عالمی فنکاروں کے اشتراک سے بنائی جانے والی ویڈیو جس میں چین کے پلٹزر پرائز حاصل کرنے والے کمپوزر ڈو یون کے کام کو سراہا جا رہا ہے، ویڈیو میں علی سیٹھی بھیدکھائی دیں گے،اس ضمن میں علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر کہاکہ انہیں بہت فخر محسوس ہو رہا ہیکہ وہ ہمیشہ سے ہی موسیقی کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں،کیونکہ موسیقی دلوں اور ذہنوں کو جیتنے کا ہنر جانتی ہے اوروہ اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :