مختلف کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمدات میں 33.51 فیصد کمی

جمعہ 13 دسمبر 2019 14:31

مختلف کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمدات میں 33.51 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں(بولیڈ یونٹ، سی کے ڈی،ایس کے ڈی) کی گاڑیوں کی درآمدات میں 33.51 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران ایک لاکھ 15ہزار 973 ملین روپے مالیت کی گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال -20 2019 کے اسی عرصہ کے دوران گاڑیوں کی درآمدات 77ہزار 108ملین روپے تک کم ہو گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران گاڑیوں کی درآمدات میں 38 ہزار 865 ملین روپے یعنی 33.51 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :