Live Updates

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مہمند ایجنسی سے ایم پی اے عائشہ بی بی کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست خارج کردی

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:15

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مہمند ایجنسی سے ایم پی اے عائشہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مہمند ایجنسی سے ایم پی اے عائشہ بی بی کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست خارج کردی ۔ جمعہ کو سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ وکیل مہرین آفریدی نے کہاکہ عائشہ بی بی الیکٹورل لیسٹ فائنل ہونے کے بعد ووٹر بنایا گیا ،ووٹر لسٹ حتمی ہونے کے بعد ووٹر نہیں بنایا جا سکتا وکیل ۔

مہرین آفریدی نے کہاکہ نیشنل ڈیٹا بیس لسٹ میں بھی مہرین بی بی کا نام شامل نہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ نیشنل ڈیٹا بیس اہم ہے یا لوکل ، رجسٹر۔انہوںنے کہاکہ اس کیس کا اثر کل ہر آ دمی پر ہو گا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ نیا حلقہ اور پہلا الیکشن ہے کیا عدالت سخت موقف اپنا لے ایسے معاملات میں حوصلہ افزائی ہونی چاہیے نہ کہ حوصلہ شکنی ۔

(جاری ہے)

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ایک دن پہلے ووٹر بنے یا بعد میں کیا ہوتا ہے ۔ وکیل مہرین آفریدی نے کہاکہ حلقہ میں صوبائی انتخابات پہلی مرتبہ تھے قومی تو ہوتے رہے ۔ عائشہ بی بی نے کہاکہ میرے وکیل بیماری کے باعث پیش نہں ہو سکتے ۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ایسے کیس ملتوی نہیں کریں گے ۔ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہاکہ قانون کے مطابق عائشہ بی بی درست ووٹر ہیں ،16 اگست کو عائشہ بی بی نے درخواست دی اور ووٹر بنیں ،19 اگست کو الیکشن شیڈول جاری کیا گیا ۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مہمند ایجنسی سے ایم پی اے عائشہ بی بی کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست خارج کردی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات