ایم کیوایم نے پاکستان کی8 صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:15

ایم کیوایم نے پاکستان کی8 صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) ایم کیوایم نے پاکستان کی8 صوبے بنانے کا مطالبہ کردیااس سلسلے میں ایم کیوایم کی رکن کشورزہرہ نے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ جمعہ کو کرائے گئے بل میں کہاگیاکہ چار صوبوں میں مزید اضافہ کرکے 8 صوبے ہونے چاہیے۔ بل میں ایم کیو ایم نے پنجاب کے 3 صوبے بنانے کا مطالبہ کیا۔

بل میں کہاگیاکہ پنجاب، بہاولپور اور ساوتھ پنجاب صوبے بنائے جائیں۔ بل کے متن کے مطابق سندھ اور کے پی کے دو صوبے ہونے چائیں۔ بل میں کہاگیاکہ خیبر پختونخواہ کے دو صوبے کے پی اور ہزارہ بنائے جائیں۔ بل میں کہاگیاکہ سندھ کے دو صوبے شمالی سندھ اورجنوبی سندھ صوبے بنائے جائیں۔ بل میں کہاگیاکہ بہاولپورصوبے کی قومی اسمبلی کی 18 نشستیں بنائی جائیں۔

(جاری ہے)

بل کا متن میں کہاگیاکہ بلوچستان کی قومی اسمبلی کی 20 نشستیں، ہزارہ کی 9 اورکے پی کے کی 55 نشستیں بنائی جائیں۔بل کے مطابق شمالی سندھ کی 43 اوراورجنوبی سندھ کی 32 نشستیں بنائی جائیں،پنجاب کی 117، جنوبی پنجاب کی 38 نشستیں ہونی چاہئیں۔ بل میں کہاگیاکہ وفاقی دارالحکومت کی 3 نشستیں ہونی چاہیں، قومی اسمبلی کی جنرل اورخواتین کی کل 335 نشستیں بنائی جائیں میں ایم کیوایم نے سینیٹ کی نشستیں 104 سے بڑھا کر188 نشستیں بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ بل میں کہاگیاکہ سینیٹ میں فاٹا کی 8 اوراسلام آباد کی 4 نشتیں ہونی چاہیے۔ بل میں کہاگیاکہ سینٹ میں فاٹا کی نشستیں آئندہ عام انتخابات میں ختم ہوجائیں گی۔ بل میں کہاگیاکہ سینیٹ میں 8 صوبوں کی 22، 22 نشستیں ہونی چاہئیں۔