Live Updates

پی آئی سی واقعہ کے ذمہ داران کو انجام تک ضرور پہنچا یا جائیگا ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت مستقبل میںایسے واقعات کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے گی‘رہنما تحریک انصاف

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:19

پی آئی سی واقعہ کے ذمہ داران کو انجام تک ضرور پہنچا یا جائیگا ‘ ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنماڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاہے کہ پی آ ئی سی واقعہ کے ذمہ داران کو انجام تک ضرور پہنچا یا جائیگا،واقعہ میں ملو ث عنا صر کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہو ں انہیں انصا ف کے کٹہرے میں ضرور لا یا جائے گا، پی ٹی آئی حکومت مستقبل میںایسے واقعات کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے گی ۔

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے، جو کچھ بھی ہوا ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت پنجاب پی آئی سی واقعہ کے دوان جاں بحق افراد کی ما لی امداد کرے گی ، پنجا ب میں امن کا قیام حکومت کی تر جیح ہے ، پی سی آئی واقعہ کی تحقیقا ت جاری ہے تمام پہلو ں کاجا ئزہ لیاجا رہاہے ،واقعہ میں ملو ث عنا صر کسی صور ت سزا سے نہیں بچ سکتے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پی آ ئی سی واقعہ میں اپوزیشن جماعتو ں کے کارکنان کے ملو ث ہو نے کا بھی شبہ مو جو دہے کہ سیا سی کارکن وکلا ء کا رو پ اختیارکر کے شر پسند ی کا مظاہرہ کر تے رہے تاہم حتمی ردعمل تحقیقا تی ر پور ٹ کے بعد ہی سامنے آ ئے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی جان و ما ل کی ہرحا ل میں محا فظ ہے قانو ن کو ہا تھ میں لینے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں انہیں جلد انصا ف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کڑی سزادی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات