Live Updates

ریاست مدینہ کے دعویدار سلیکٹڈ نیازی بھانجے کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں‘پرویز ملک

حکومت معاشی محاز پر اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ‘خواجہ عمران نذیر کی کارکنوں سے گفتگو

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:28

ریاست مدینہ کے دعویدار سلیکٹڈ نیازی بھانجے کی گرفتاری کے احکامات جاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدر محمد پرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اگر یہ ریاست مدینہ ہے کہ توعمران خان سب سے پہلے اپنے وکیل بھانجے احسان نیازی کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں،احسان نیازی کو گرفتار ہوناچاہئے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہاکہ اگر تحریک انصاف کی حکومت یہ کہنا کہ پچھلے دور میں یہ ہوا تھا تو پھر یہ حکومت نا اہل ہے، حکومت معیشت میں کچھ نہیں کرسکے گی اور نہ کسی اور شعبے میں بہتری آئے گی، حکومت معاشی محاز پر اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ھے،سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے خلاف چلائی جانے والی نام نہاد مہم صرف پوانٹ سکورنگ ہے، اب تک جعلی حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں ، حکومت حقیقی مہنگائی کو مصنوعی ہتھکنڈے استعمال کر کے کیسے ختم کر سکتی ھی انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا اصل سبب ڈالر کی اونچی اڑان، بجلی، گیس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مہنگی ٹرانسپورٹ و مینوفیکچرنگ و ان پٹ کاسٹ ھے۔

(جاری ہے)

اب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں بہت جلد جعلی حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے ۔ اور عوام پر مسلط یہ گروہ عنقریب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نالائقوں نے معیشت کو تباہ کر دی، قرض لیکر خوشیاں منا رہے ہیں،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،سلیکٹڈ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی، جلد عوام کو جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا مل جائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات