پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 13 دسمبر 2019 16:05

پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ کل ہفتہ کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ ویمن کو پاکستان کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم نے 75 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 127 رنز سے پاکستانی ٹیم کو ہرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :