جی میل میں ای میلز اٹیچ کرنے کا نیا فیچر متعارف

جمعہ 13 دسمبر 2019 16:47

جی میل میں ای میلز اٹیچ کرنے کا نیا فیچر متعارف
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) جی میل نے صارفین کو اپنی ای میلز میں ای میلز اٹیچ کرنے بارے فیچر متعارف کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت صارفین کو ای میل ڈاؤن لوڈ کر کے اٹیچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

امریکی ویب سائٹ ’’دی ورج‘‘ کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایک یا ایک سے زیادہ ای میلز کمپوز ونڈو میں ڈریگ اینڈ ڈراپ کرنی پڑے گی، اس کے علاوہ صارفین تھری ڈاٹ مینو سے اٹیچ ایز فارورڈ کو بھی منتخب کر سکتے ہیں، عام طور پر صارفین ای میلز اٹیچ کرنے کی بجائے ای میل کو فارورڈ کرنا پسند کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ای میلز کو اٹیچ کرنا ، فارورڈ کرنے سے زیادہ مفید ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر جب صارفین ایک ہی موضوع کی کئی ای میلز کو ایک ہی ای میل میں بھیجنا چاہیں تو یہ آپشن بہترین ہوتا ہے۔ای میلز میں اٹیچ ہونے والی فائلزای میل ڈاٹ ایکسٹینشن کی صورت میں اٹیچ ہوتی ہیں، فائل وصول کرنے والے صارفین انہیں اپنی مرضی کے ای میل کلائنٹ میں کھول سکتے ہیںیہ فیچر21 جنوری تک تمام صارفین کے پاس فعال ہو گا۔

متعلقہ عنوان :