صوبائی وزیر داخلہ کا کان مہترزئی ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

جمعہ 13 دسمبر 2019 16:47

صوبائی وزیر داخلہ کا کان مہترزئی ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مسلم باغ کے علاقے کان مہترزئی میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے واقعہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم اے کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود رہیں تاکہ مزید کارروائیوں میں عوام کو ریلیف دے سکے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :