افغان صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 10 شہری جاں بحق، 6 زخمی

جمعہ 13 دسمبر 2019 17:00

افغان صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 10 شہری جاں بحق، 6 زخمی
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 10 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغانستان کی وزارت داخلہ کی نائب ترجمان مروا امینی نے بتایا کہ یہ دھماکہ جمعہ کو اس وقت ہوا جب ایک منی بس صوبہ غزنی کی شاہراہ سے گزر رہی تھی کہ اس دوران سڑک کے کنارے نصب دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور ایک بچے سمیت 10 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔